ایڈیشنل کلاس رومز کیلئے 197 سکول منظور

90 سکولوں میں 114 اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا
لاہور(خصوصی رپورٹ ) لاہور کے سرکاری سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔ایڈیشنل کلاس رومز کیلئے 197 سکول منظور، 337 کلاس رومز کی منظوری ہوئی ،90 سکولوں میں 114 اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا ہے۔ٹوائلٹس کی تعمیر کیلئے 136 سکول منظور، 234 ٹوائلٹس کی منظوری ہوئی اور سکولوں میں 144 ٹوائلٹس کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے۔78با ئونڈری وال کیلئے 56 سکول منظور اور 36سکولوں میں با ئونڈری وال کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حکام کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے تعلیمی سہولیات اور سکیورٹی بہتر بنانے کا ہدف ہے۔