لاہور( کرائم رپورٹر)ریلویز پولیس سپیشل برانچ نے ریلوے اسٹیشن لاہور پر کارروائی کر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کے جرم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔سپیشل برانچ لاہور نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ ڈسٹرکٹ پولیس پائی خیل ضلع میانوالی کو مطلوب ملزم محمد اشرف گرفتار کرکے ان کے حوالے کردیا۔ملزم نے 12 سالہ امجد فاروق کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اور ناکامی پر بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل ضلع میانوالی میں مقدمہ درج تھا اور اس کی تلاش جاری تھی۔