ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد میں شامل امریکی خاتون بھارت سے گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی )اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے والی انتہائی مطلوبہ افراد میں سے ایک سینڈی سنگھ کو ایف بی آئی نے بھارت سے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے 10 انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک سینڈی سنگھ کو بھارت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینڈی کو ٹیکساس حکام کے حوالے کرنے کے  لئے  بھارت سے واپس امریکا منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سینڈی روڈریگز سنگھ کو اپنے 6 سالہ بیٹے نوئل روڈریگز الواریز کے قتل کے الزام کے بعد ایجنسی کی 10 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ سینڈی سنگھ اپنے بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے امریکا سے بھارت فرار ہوئی تھی۔