لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے مختلف سنگین جرائم میں ملوث 7 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر 451 سے زائد مقدمات درج ہیں ڈولفن اسکواڈ نے باٹا پور، نواں کوٹ، نشتر، مصری شاہ اور دیگر علاقوں میں سٹاپ اینڈ سرچ اور سنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تمام ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں اور مختلف تھانوں کی پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں علی پر 83، عمر پر 72، وسیم پر 37، عمران پر 48، کاشف پر 36، احتشام پر 89 اور شیرین پر 86 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ڈولفن پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ داتا دربار، نشتر کالونی، ساندہ، باٹا پور اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرائم ہاٹ اسپاٹس اور کرائم پاکٹس میں ڈولفن ٹیمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔