پی ٹی آئی احتجاج کی حکمت عملی کدھر گئی: شیر افضل مروت

 سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ 27ستمبر کا جلسہ کامیاب ہو گا، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ خوشگوار سرپرائز سمجھتا ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ اس حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے،دفاعی معاہدے سے پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا، بغیرکسی تعصب کے معاہدہ پاکستان کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہردو رکے اپنے حالات ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پی ٹی آئی کے آذان دینے سے متعلق پتہ چلا، آذانیں دینے سے متعلق پی ٹی آئی کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ پشاورجلسے سے جوتوقعات کی جارہی ہے پوری نہیں ہوں گی، احتجاج کی حکمت عملی کدھرگئی ، اب جلسوں پر آ گئے ہیں