ایک اور ملزم ساتھیوں کی گولی سے ہلاک

سی سی ڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی ، راشد مارا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم اپنے ساتھی کی گولی سے ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھاسی سی ڈی ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا جواب میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھی کی گولی سے ہلاک ہو گیاملزم کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔