14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، بریڈ، گندم کا آٹا، کپڑے مستحکم رہے: رپورٹ جاری
اسلام آباد ( آن لائن )ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس دوران 20 اشیاء بشمول بریڈ، گندم کا آٹا، کپڑے اور بجلی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔مہنگائی میں اضافے والی اشیاء میں چکن فی کلو 40.34 روپے ، انڈے فی درجن 10.31 روپے ، جلانے کی لکڑی فی من 12.35 روپے اور دال مونگ 1.17 روپے مہنگی ہوئی۔ اسی طرح دہی، تازہ دودھ، مٹن اور بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگائی میں شامل رہے۔دوسری جانب قیمتیں کم ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر فی کلو 9.01 روپے ، آلو فی کلو 5.08 روپے ، چینی فی کلو 7.09 روپے اور گڑ فی کلو 2.49 روپے سستا ہوا۔ ڈیزل فی لیٹر 14 روپے تک کم ہوا۔ دال مسور، کیلے اور ایل پی جی کا گھریلو سیکن بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل رہے