حکومتی ادارے سرکاری ریٹ پر ایل پی جی فروخت کروانے میں ناکام، روزانہ اربو ں روپے کاڈاکا ڈالا جارہا :عرفان کھوکھر
لاہور (کرائم رپورٹر )شہر میں ایل پی جی مافیا بے لگام، قدرتی گیس کی بندش اور لو پریشر کے باعث ایل پی جی کی طلب بڑھتے ہی اس کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا، ایل پی جی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے سرکاری ریٹ پر ایل پی جی فروخت کروانے میں ناکام ہو گئے ، مافیا مصنوعی قلت پیداکرکے من چاہی قیمت پر ایل پی جی فروخت کر رہا ہے ،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 241روپے مقررہیلیکن اس کے برعکس مارکیٹ میں 350 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مافیا عوام کو لوٹ رہا ہیاور عوام کی جیبوں پر روزانہ اربو ں روپے کاڈاکا ڈالا جارہا ہے۔