پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اقدام، اینٹی لینڈ گریبنگ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اقدام، اینٹی لینڈ گریبنگ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے لیے اینٹی لینڈ گریبنگ ایکٹ 2025 کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔

 ڈرافٹ قانون کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تجویز کے مطابق ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہوگی جو 90 دن کے اندر کیسز کا فیصلہ کرے گی۔زمینوں کے مقدمات کے لیے خصوصی ٹریبونل بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے، جو فوری طور پر اصل مالک کو قبضہ واپس دلا سکے گا۔ قبضہ مافیا کے لیے 5 سے 10 سال قید اور جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ جھوٹی درخواست دینے والوں کو بھی سزا دی جائے گی۔ پرانے قوانین کے تحت برسوں چلنے والے مقدمات کی وجہ سے متاثرہ افراد کو ریلیف نہیں ملتا تھا، جسے نئے قانون کے ذریعے ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔