ویب ڈیسک: سپر ہائی وے میمن گوٹھ ناگوری سوسائٹی سے تین خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت میمن گوٹھ تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ خواجہ گرو خواجہ سرا ظفر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم سب خواجہ سرا ایک ہی علاقے میں مختلف کمروں میں رہائش پذیر تھے۔ ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے اطلاع ملی کہ ہمارے ساتھی الیکس، جیئل اور اسما کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔مدعی کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو نامعلوم وجوہات پر قتل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعاتی شواہد کی بنیاد پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس کیس کو ہائی پروفائل بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔