پنجاب حکومت کا ای ٹیکسی پائلٹ منصوبہ لانچ، 1100 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی

پنجاب حکومت کا ای ٹیکسی پائلٹ منصوبہ لانچ، 1100 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے تحت ای ٹیکسی سکیم کا پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت 1100 الیکٹرک ٹیکسی گاڑیاں نوجوان لڑکوں، لڑکیوں، خواتین اور خواہشمند نجی کمپنیوں کو پانچ سال کی آسان اقساط پر دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب اس سکیم پر 3.5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔حکام کے مطابق گاڑیاں انفرادی سطح پر یا نجی کمپنیاں بڑی تعداد میں بھی حاصل کر سکیں گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کا ای ٹیکسی پائلٹ منصوبہ لانچ، 1100 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی
 وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس منصوبے کو "انقلابی قدم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم نہ صرف پنجاب بھر میں بے روزگاری کم کرے گی بلکہ شہریوں کو سستی، ماحول دوست اور آرام دہ سفری سہولت بھی فراہم کرے گی۔