ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

 فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا  گیا: روسی میڈیا 
تہران(آئی این پی )ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)  سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ روسی میڈیا  رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے۔ ایران کی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔تاہم ایران کی جانب سے تعاون ختم کر نے کا وقت نہیں بتایا گیا