ایرانی پارلیمنٹ کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کے بل پر غور

تہران (آئی این پی )ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مقننہ (پارلیمنٹ)  ایک ایسے بل پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت تہران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون کو معطل کیا جا سکتا ہے، یہ عالمی جوہری ایجنسی کے غیر پیشہ ورانہ رویے کا جواب ہوگا۔ایران کی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کا اعادہ کیا