بھارت میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات شروع

5 دنوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے 48 واقعات رپورٹ ہوئے
 لاہور(یواین پی)بھارتی پنجاب میں موسم سرما کی آمد سے قبل فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 دنوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے 48 واقعات رپورٹ ہوئے۔پنجاب پولیس نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 12 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا فضائی آلودگی اور اسموگ کے پھیلا ئومیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔گزشتہ سال بھارتی پنجاب کے 8 اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے 6 ہزار 8 سو 15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دوسری جانب مذکورہ واقعات کے باعث موسم سرما میں پنجاب میں اسموگ کی صورتحال ابتر ہونے کے امکانات پید ا ہو گئے ہیں۔