پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق دستاویزی فلم جاری

کراچی(آئی این پی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے بہادرانہ دفاع کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ روا ڈاکیومینٹری فلمز کے تحت بننے والی دستاویزی فلم 'دی پولیس اسٹوری' (PSX: The Police Story) کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے سنیما میں منعقد ہواجس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور اسٹاک ایکسچینج حملے کو روکنے والے ریپڈ رسپانس فورس(آر آر ایف)کے جوانوں سمیت دیگر  پولیس حکام بھی موجود تھے