غزہ میں بچوں کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ہٹانے پر بی بی سی کو تنقید کا سامنا

لندن(آئی این پی)جنگ زدہ غزہ میں بچوں کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ’’ہائو ٹو سروائیو ان اے وار زون ‘‘کو ہٹانے پر میڈیا کی کئی مشہور شخصیات بی بی سی پر تنقید کر رہی ہیں۔گیری لائنکر، انیتا رانی، ریز احمد اور مریم مارگولیس سمیت 500سے زیادہ میڈیا کی مشہور شخصیات نے بی بی سی کے دستاویزی فلم ’’ہائو ٹو سروائیو ان اے وار زون ‘ذکو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔اس حوالے سے آرٹسٹ فار فلسطین یو کے نے ایک کھلا خط بھی جاری کیا ہے جس میں بی بی سی کے دستاویزی فلم ہٹانے کے فیصلے کو فلسطینیوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک قرار دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ یہ دستاویزی فلم فلسطینی بچوں کی زندگی پر مبنی ہے جن کی زندگیاں اس وقت انتہائی سنگین حالات میں ہیں لہٰذا ہماری توجہ اس بات پر نہیں ہونی چاہیے کہ ان کا تعلق کس خاندان سے ہے بلکہ صرف ان کی زندگیوں پر ہونی چاہیے۔