10 ہزار 955 گراں فروشوں کو 19 لاکھ 66 ہزار کے جرمانے، 13 کیخلاف مقدمات درج
لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کر لیا گیا ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر سے 4 لاکھ 96 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ترجمان پرائس کنٹرول نے بتایا 10 ہزار 955 گراں فروشوں کو 19 لاکھ 66 ہزار کے جرمانے، 13 کے خلاف مقدمات درج اور 152 کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 39 ہزار 762 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ، 1058 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 16 کو گرفتار کیا گیا، 21 ہزار 718 چکن شاپس کی چیکنگ، 733 کو جرمانہ، 3 افراد کے خلاف مقدمات اور 26 کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق 14 ہزار 995 ہوٹلوں اور تندوروں کی چیکنگ، 575 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 4 کے خلاف ایف آئی آر اور 24 کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح 16 ہزار 117 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ، 558 ناجائز منافع خوروں پر جرمانے اور 17 کو گرفتار کیا گیا۔