حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ

حکومت کا سیلاب متاثرین کے  لئے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے
 جماعت اسلامی نے عوامی کمیٹیاں بنانی شروع کردی ہیں جو مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی
لاہور (خصوصی رپورٹر )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے  حکومت مافیاز کے سامنے سرنڈر کر کے ان کی سرپرست بن گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ پنجاب، کوئٹہ، اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں۔ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران تسلیم کریں آئی ایم ایف شرائط ماننے سے زراعت و کسان کے لئے تباہی آئی۔ گندم، چینی، کپاس کے مسائل پر حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے مافیاز کے سامنے صرف سرنڈر ہی نہیں کیا بلکہ ان کی سرپرست بن گئی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کومت کا سیلاب متاثرین کے  لئے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، جماعت اسلامی نے عوامی کمیٹیاں بنانی شروع کردی ہیں جو مسائل کے حل کے لیے کام کریں گی۔