معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے حکومت 28 سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے متحرک ہے وزیرخزانہ

عوام کو ریلیف کیلئے   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ‘ٹیکس نظام میں انسانی روابط کو ختم کررہے ہیں، پاکستان میں سب کو معقول ٹیکس دینا ہوگا
 حکومتی  قرضوں کو کم ہونا چاہیے، کوشش ہے  مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دیا جائے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا:محمد اورنگزیب  کا بینکنگ سمٹ سے خطاب
کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے  ،نجکاری کمیشن کو مزید 28 ریاستی ادارے مختص کیے گئے ہیں، نجکاری کے حوالے سے حکومت متحرک ہے ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی  گئی ،۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان بینکنگ سمِٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا حکومت نے نئے بجٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے  متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کا اختتام مضبوط معاشی استحکام کے ساتھ ہوا، بڑی صنعت کی نمو کے سبب جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، ترسیلاتِ زر کے سبب کرنٹ اکائو نٹ مالی سال 26 میں مستحکم رہا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 26 کی ترسیلاتِ زر 41 سے 42 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے،