مسلمان دنیا کو نیٹو جیسا اتحاد بنانا چاہیے،سعودی عرب کا مغربی ملکوں پر انحصار کم ہوگا
جہاں ہم ان کی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے، وہ بھی ہماری معاشی ضروریات میں مدد کریں گے
لندن(آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہوگا، سعودی عرب سے معاہدے میں دفاع کی تمام ضروریات شامل ہیں ۔لندن میں ایک انٹرویو میںوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مغربی ملکوں پر انحصار کم ہوگا، جہاں ہم ان کی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے، وہ بھی ہماری معاشی ضروریات میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مزید پاکستان لیبر سعودی عرب جائے گے، مزید مسلم ملک بھی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، مسلمان دنیا کو نیٹو جیسا اتحاد بنانا چاہیے۔