بھارتی جارحیت کے بعدپاکستانی ہیکرز نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ سٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں،وزیردفاع
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے ہمارے سائبر جنگجوئوں نے کمال کر دکھایا۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ سٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ 8مئی کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں دھرم شالہ میں مدمقابل تھیں کہ اچانک سٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی اور وہاں موجود فرنچائزز، ٹیم مالکان اور انتظامیہ پریشان ہوگئی تھی۔