ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے کا 11.2 ارب ڈالر کا فلاحی عطیہ اعلان

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے کا 11.2 ارب ڈالر کا فلاحی عطیہ اعلان

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے، نینسی اور رچ کنڈر، نے اپنی تقریباً 29 کھرب پاکستانی روپے (11.2 ارب ڈالر) کے مساوی، اپنی 95 فیصد دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بڑے اعلان کے تحت، یہ رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی مرمت، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز میں خرچ کی جائے گی۔ اسے ہیوسٹن کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی عطیات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔رچ کنڈر نے کہا کہ "ہماری کامیابی میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ جب ہم دنیا سے رخصت ہوں تو اسے بہتر چھوڑ کر جائیں۔"نینسی اور رچ کنڈر اس سے قبل بھی تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔