قصور (خصوصی رپورٹ) سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے والے سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انفورسمنٹ آفیسر توقیر آصف نے پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ مخبر کی اطلاع پر کوٹ میر باز خاں قصور میں سبزی فروش محمد احمد کو چیک کیا گیا تو وہ سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر سبزی فروخت کرتا پایا گیا۔ ملزم نے پیرا فورس ٹیم کے ساتھ کارِ سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت بھی کی۔