اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے86سال کی عمر میں دوسری بار نکاح کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ انجام پایا ہے، ان کی شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔علما و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو مبارکباد پیش کی گئی۔ مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ میرا دوسرا نکاح ہے ،پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔