کرن خان نے نازیہ حسن کے دوسری شادی کرلی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا۔ کرن خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا ہے۔اداکارہ و میزبان نے معروف کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے خوبصورت انداز میں اپنی دوسری شادی اور پہلے عمرے کی سعادت سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔انہوں نے مختلف تصاویر کا کولاج شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ میں نے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے اور ساتھ ہی شہرِ مقدس میں دوسری بار نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔کرن خان کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔اداکارہ و میزبان ندا یاسر، فہیمہ اعوان اور اظفر سمیت متعدد شوبز شخصیات و مداحوں نے کرن خان کو زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ اشتیاق بیگ ماضی میں پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔