گورنرراج کی اجازت ہے مگر ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے:طلال

خلوص دل سے بلٹ پروف گاڑیاں دیں، معاملہ سیاست کی نذر کردیا گیا
سعد رضوی بینکوں سے سود کی مد میں کروڑوں روپے لے رہے تھے :وزیر مملکت
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئینی طور پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت تو ہے مگرایسا قدم نہیں اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا وفاقی حکومت نیخلوص دِل کیساتھ بلٹ پروف گاڑیاں دیں، اِس معاملیکو سیاست کی نذر کر دیا گیا، اِن فیصلوں کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہیکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنا نہیں چاہتے۔اْنہوں نے کہا سہیل بزدارکوسوچ سمجھ کرلگایا گیا ہے، ایسیکم عقل اوربچگانہ سوچ والیکو وزیراعلیٰ بنایا گیا،اگربلٹ پروف پسند نہیں آئیں تووزیراعلیٰ پولیس کواپنی بلٹ پروف گاڑی دیدیں۔وزیر مملکت داخلہ نے کہا آرٹیکل 148کیتحت صوبائی حکومت فیصلوں میں آزاد نہیں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے، وزیراعلیٰ بدلنیسیجنگ نہیں رکیگی، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخیبرپختونخوا پولیس کیلییگاڑیاں دی گئیں، وفاقی حکومت نیمالی مشکلات کیباوجود خیبرپختونخوا پولیس کیلییجدید گاڑیاں فراہم کیں، خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کیخلاف کوئی اقدام کرنیسیقاصرہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اس بچگانہ فیصلے سے کسی کی قیمتی جان جا سکتی ہے،گر کوئی قیمتی جان ضائع ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، خیبرپختونخوا حکومت کیانسداد دہشت گردی کیلییاقدامات نظرنہیں آئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشت گردی کیخلاف غیرسنجیدہ نظرآتے ہیں، صوبائی حکومت نیپولیس کیبہادرجوانوں کودہشت گردوں کیرحم وکرم پرچھوڑدیا ہے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کی تجوری سے69اعلیٰ برانڈ کی گھڑیاں ملی ہیں، 100اکاؤنٹ ان کی قیادت کیزیرِاستعمال تھے، بینکوں سیسود کی مد میں کروڑوں روپے لے رہے تھے۔