سڑکوں کی دھلائی کیلئے پینے کاپانی استعمال ہونے کاانکشاف

لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں پینے کے قابل زیرِ زمین پانی کو اینٹی سموگ مہم کے دوران بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے، اینٹی سموگ گاڑیاں، واسا اور دیگر محکموں کی ٹیمیں زیرِ زمین پانی سے اپنی ٹینکیاں بھر رہی ہیں،جبکہ پی ایچ اے، ایم سی ایل اور واسا کی گاڑیاں بھی انہی واٹر ہائیڈرینٹ پوائنٹس سے پانی حاصل کر رہی ہیں۔ روزانہ لاکھوں گیلن قیمتی پانی فضائی آلودگی کے نام پر سڑکوں پر بہا دیا جا رہا ہے،اینٹی سموگ گنز، سڑکوں کی دھلائی اور چھڑکاؤ کے لیے جو پانی استعمال ہو رہا ہے۔