صرف منتخب نمائندوں کو وزیر، مشیر اور معاون خصوصی بنایا جائیورنہ شدید احتجاج کرینگے :پی ٹی آئی ارکان کا انتباہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ اسمبلی نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے کابینہ سے متعلق حتمی تجاویز پیش کیں۔ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 92 منتخب اراکین کے باوجود غیرمنتخب افراد کو کابینہ میں شامل کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف منتخب نمائندوں کو وزیر، مشیر اور معاونِ خصوصی بنایا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور اعلان جلد متوقع ہے۔ پہلے مرحلے میں آٹھ سے دس اہم محکموں کے وزرا کے نام فائنل کیے جائیں گے جب کہ باقی نام پی ٹی آئی کے بانی سے مشاورت کے بعد طے ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ میں نئے اور پرانے دونوں چہرے شامل ہوں گے۔