صوبائی وزرا ء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کو بھی اشتہاری قراردیا گیا‘30 روز کے اندر عدالت پیش ہونے کاحکم
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دیدیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی صوبائی وزرا ء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے۔ پانچوں ملزموں کوسی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیاملزموں کو اشتہارکے ذریعے 30 روز کے اندرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 30 دن پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی