وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کے تین بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے فیصلے پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیر استعمال رہ چکی ہیں اور ان کی بلٹ پروفِنگ عالمی معیار کی ہے، تاہم یہ 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے، اور یہ مقامی سطح پر بلٹ پروفِنگ نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ چند روز قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا پولیس کو یہ تین گاڑیاں فراہم کی تھیں۔دوسری جانب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان گاڑیوں کو پرانی اور ناقص قرار دیتے ہوئے پولیس کو ان کو استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، اور اس کے بجائے نئی گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔