غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ، جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے
وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں ، علی خورشیدی
کراچی(آئی این پی )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق کا سودا کردیا ہے اورانکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکائو نٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں دیتی اور اپنے کارکنان کو بھی دھوکا دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی زکو پر نعمت اللہ خان میئر بنے تھے، اب بھی زکو میں ٹائون ملے، ایم کیو ایم صوبے کی دوسری بڑی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے اپنی میئر شپ کی مہم چلائی اور پورے کراچی میں بینر بھردیے، انہوں نے یوسی چیئرمین سے لیکر سندھ اسمبلی کی نشست بھی دبا رکھی ہے