چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے مستعفی پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کی کاروائی روک دی, استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلہ کا انتظار کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے مستعفی پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کاروائی روک دی،حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی اراکین سے متعلق یکساں پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی اراکین کی قائمہ کمیٹیوں کی چیرمین شپ اور ررکنیت سے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی ذرائع کے مطا بق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلہ کا انتظار کریں گے ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے پہلے قائد ایوان سے مشاورت کریں گے۔