20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13بھارتی نکلے، نئی دہلی سرِ فہرست

 اسلا م آباد (آئی این پی )دنیا کے 20آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 13بھارتی شہروں کا فضائی معیار آلودہ قرار پایا ہے، جن میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سرِ فہرست ہے۔سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر نے ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2024 جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق 2024 کے دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بھارت کا شمار پانچویں نمبر پر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کا صنعتی علاقہ بیرنیہاٹ 2024 میں فضائی آلودگی میں سرِ فہرست رہا۔دنیا کے آلودہ ترین ملکوں میں افریقی ملک چاڈ پہلے، بنگلادیش دوسرے، پاکستان تیسرے، کانگو چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین دارالحکومتوں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سرِ فہرست ہے، جس کے بعد چاڈ کا دارالحکومت (N'Djamena)، بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا، کانگو کا دارالحکومت کنشاسا اور پانچویں نمبر پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد شامل ہے۔