اسلام آباد(آئی این پی )ملک کی3 غیر معروف سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا ہے تاکہ انہیں ایک اتحاد کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے اور مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ اتحاد کو مجوزہ نام تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان(ٹی ٹی اے پی) کے نام سے رجسٹر کیا جائے، جو کہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں موجود ایک اپوزیشن اتحاد کا نام بھی ہے۔درخواست گزاروں میں پاکستان امن تحریک کے چیئرمین علی شیر یوسف زئی، پاکستان فلاحی تحریک کے چیئرمین فضل امان خان، اور پاکستان ویلفیئر پارٹی کے چیئرمین محمد فاروق شامل ہیں