راجہ ناصر عباس ، بیرسٹر گوہر ،اسد قیصر،مصطفی نواز کھوکھر،اخوانزادہ حسین احمد یوسفزئی شامل
اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کرنے کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تحریک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مورخہ 19 ستمبر 2026 کو سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں یہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ کمیٹی میںسینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، بیرسٹر گوہر خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف،اسد قیصرسیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان،مصطفی نواز کھوکھروائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان،اخوانزادہ حسین احمد یوسفزئی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور خالد یوسف چوہدری ممبر کور کمیٹی، پاکستان تحریک انصاف شامل ہیں