3شدید زخمی ہوئے، حادثہ قبولہ روڈ چوک مرلہ کے قریب پیش آیا
بہاولنگر کے رہائشی40 سالہ شہزاد اور 45 سالہ شفیق موقع پر دم توڑ گئے
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں قبولہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالے میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق، 3شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ چوک مرلہ کے قریب چوک کالے پٹھان میں رات گئے پیش آیا۔ حادثہ میں 40 سالہ محمد شہزاد ولد احمد دین اور 45 سالہ محمد شفیق ولد محمد فضل موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے دونوں افراد بہاولنگر کے رہائشی تھے۔ زخمیوں ، محمد یار، در محمد اور احسان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔