دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی سٹاپ کے قریب حادثہ ہوا‘وزیراعلی کا جانی نقصان پر اظہار افسوس
پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکپتن دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی سٹاپ کے قریب بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید چدھڑ موقع پر پہنچ گئے‘وزیراعلی مریم نواز نے پاکپتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔