جرم ثابت نہ ہونے پر ڈاکٹر عطاء مان بری

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) مزمل غنی مجسٹریٹ دفعہ 30 چیچہ وطنی نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت نہ ہونے پر ڈاکٹر عطاء  آ مان کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی رائل سٹی کے اونر ڈاکٹر عطاء  آ مان کے خلاف ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں ڈاکٹر عطاء  آ مان پر سنگین قسم کے الزامات لگائے گئے۔پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈاکٹر عطاء  آ مان کے وکیل تاثیر حسین خاں ایڈووکیٹ کے ٹھوس دلائل کی روشنی میں ڈاکٹر عطاء  آ مان کو مقدمہ سے باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کئے۔