لاہور(خصوصی رپورٹ)انٹر پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحان میں گورنمنٹ علی عباس شہید سیکنڈری سکول مریدکے اور گورنمنٹ ہارون پائلٹ شہید ہائر سیکنڈری سکول شرقپور میں کنٹرولر سکواڈ کا چھاپہ مارا۔کمپیوٹر سائنس کے پرچے میں رولنمبر 220178 حماد علی اور رولنمبر 248822 شہریار مختار غیر قانونی ذرائع کا استعمال کرنے پر یو ایم سی کیس بنا دیا گیا۔دوسرے ٹائم شرقپور میں رولنمبر 249168 محمد عثمان غنی پر غیر قانونی ذرائع کا استعمال کرنے پر یو ایم سی کیس بنا ہے۔غیر قانونی زرائع کا استعمال کرنے پر تینوں امیدواروں پر مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔