مرمت و بحالی کو ٹائم لائنز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئے:کمشنر
لاہور(خصوصی رپورٹ)کمشنرلاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینال روڈ دونوں اطراف میں سٹریٹ لائٹس فعال، مرمت و بحالی آپریشن کو لگاتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں مرمت و بحالی کو ٹائم لائنز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئے، روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی مستقل فیچر ہے، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ورکنگ کیلئے مسلسل متحرک رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صاف ستھرا روشن لاہور مشن ہے ،ہر ایریا پر فوکس ہے اور ہر تحصیل کو چیک کیا جارہا ہے۔