ملائیشیا میں آسیان سمٹ ،تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط

کوالالمپور(آئی این پی)جنوب ایشیائی ممالک کی تنطیم آسیان کے رکن ممالک کا تین روزہ سربراہی اجلاس ملائشیا میں شروع ہوگیا ۔ملائیشین وزیراعظم نے معززمہمانوں کا استقبال کیا، سمٹ میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گئے،امریکا اور ملائیشیا نے جنگ بندی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔اس سے قبل افتتاحی خطاب میں وزیراعظم انورابراہیم نیکہا تھائی لینڈ اورکمبوڈیاکیدرمیان امن معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں،امن کے زریعیہی خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے،انہوں نیدونوں ممالک کو امن معاہدے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر رکن ممالک کے سربراہان نے مشرقی تیمورکی تنظیم میں شمولیت کے اعلامیہ پر دستخط کیے، سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی شریک ہیں،یورپی یونین اور افریقین یونین کے نمائندے ، انڈونیشیا اور برازیل کے صدور اور کینیڈاکے وزیراعظم شریک ہیں ۔