لاہور، موٹروے پولیس اہلکار کی بچے کے سرمیں جوتیاں مارنے کی ویڈیو وائرل

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں    موٹروے پولیس اہلکار کی  ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما  رنے کی ویڈیووائرل ہے   اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک  موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کو سر پر جوتیاں مار رہاہے لیکن جب صحافی کیمرہ لے کر اندر کمرے میں پہنچتا ہے تو اس اہلکار کے رنگ اڑ جاتے ہیں اور وہ بچے پر تشدد کے الزام سے فوری انکار کرتا ہے جبکہ اس کا ویڈیو ثبوت موجود ہوتاہے ، صحافی بار بار اس سے پوچھتا ہے کہ آپ نے اسے کیوں مارا لیکن وہ اہلکار صحافی کو کمرے سے باہر آنے کا کہتا ہے اور ساتھ ہی اس کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کرتا ہے  ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اس واقعے کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔