بازار میں سپلائی آنے سے چینی نرخوں میں 10 روپے تک فوری کمی کا امکان
مالکان نے کئی تاخیری حربے استعمال کئے بالآخر کرشنگ کا آغاز کرنا ہی پڑا :ذرائع
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا،باقی 12 ملوں نے رات کسانوں سے گنا خریداری اور کرشنگ شروع کر دی۔ ذرائع کین کمشنر کے مطابق چینی بازار میں سپلائی آنے سے نرخوں 10 روپے تک فوری کمی کا امکان ہے ،ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہو گئی، حمزہ ون فیصل آباد 2 جھنگ،انڈس راجن پور، مدینہ مل، نون مل شامل ہیں،رمضان سفینہ طارق کارپوریشن ایس ڈبلیو ٹو سٹار اور یونیکول ملز شامل ہیں، ملز مالکان نے کئی تاخیری حربے استعمال کئے بالآخر کرشنگ آغاز کرنا ہی پڑا ، کرشنگ سے چینی کی بلیک فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔