اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے شوگر ملز کو اپنے مرضی سے کرشنگ شروع کرنے کا اختیار دیدیا،وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا ہے شوگر ملز پر کرشنگ کے حوالے سے جو پابندی عائد کی تھی اس کو ختم کردیا گیا ہے۔بدھ کو چیئرمین سید حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں بیجوں کی سرٹیفیکیشن اور انسپیکشن کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے سندھ سے کہا تھا کہ اس سلسلے میں ایکٹ بنائیں اور ہم سے اختیارات لے لیں