اہم قانون سازی ،سینیٹ وقومی اسمبلی کا اجلاس 27نومبر کو طلب کئے جا نے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لئے سینیٹ قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سینیٹ و قومی اسمبلی کا اجلاس 27 نومبر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ،حکام کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس ایک ساتھ طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔