کراچی: کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، عمارت کا کچھ حصہ منہدم

کراچی: کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، عمارت کا کچھ حصہ منہدم

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر حصہ لیے۔ آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہو گئی اور کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا۔ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔