ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی عمارت منہدم، 3 بچے ہلاک، مزید اموات کا خدشہ

ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی عمارت منہدم، 3 بچے ہلاک، مزید اموات کا خدشہ

ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی چھت گرنے سے متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔  
ریسکیو 1122 ڈی جی خان کو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد، فوری طور پر سرچ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ اب تک 8 زندہ افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ 3 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔  اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید بچے بھی ہو سکتے ہیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  ریسکیو 1122 کو اس واقعے کے حوالے سے 1157 پر کال موصول ہوئی تھی، اور حکام کا کہنا ہے کہ تلاش اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔