مصری شاہ : پلاٹ کے قبضے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

  مرنے والوں میں  45سالہ فیاض ، 65سالہ عبدالرحمان شامل،لاشیں ہسپتال منتقل
 فیاض خان ، ارباز خان ،سلیم خان وغیرہ  ہمیں بار بار قتل کی دھمکیاں دیتے تھے: لواحقین
 ہم نے کئی بار تھانہ مصری شاہ  پولیس کو اطلاع کی، درخواست بھی دی ،مگر شنوائی نہ ہوئی 
لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے میں پلاٹ کے قبضے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے  فاروق گنج میں دو گروپوں کے درمیان پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں دعویدار فریقین کے دوافراد جان کی بازی ہار گئے جن  کی شناخت مصری شاہ کے رہائشی   45سالہ فیاض خان اور  شاہد کالونی وحدت روڈ کے رہائشی  65سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئیں   اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا مقتول عبدالرحمان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ فیاض خان ، ارباز خان ،سلیم خان وغیرہ نے ان کے پلاٹ پر قبضہ کر رکھا تھا اور وہ ہمیں بار بار قتل کی دھمکیاں دیتے تھے ہم نے کئی بار تھانہ مصری شاہ  پولیس کوبار بار اطلاع کی تھی ہماری جان کو ان سے خطرہ ہے کئی بار تھانہ مصری شاہ میں ان کے خلاف درخواست بھی دی  مگر ہماری کوئی شنوائی نہ ہوئی