ڈیرہ اسماعیل خان: 2 گروپوں میں فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

  ڈی آئی خان(خصوصی رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ڈی پی او ڈی آئی خان ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ علاقہ ملانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ضیا الدین احمد نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ والی بال میچ کے بعد واپسی پر پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ  واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔