لاہور (کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1373ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں677افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔913معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثات پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،صوبائی دارالحکومت295متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 96حادثات میں123متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان75حادثات میں86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔